گلگت (پ ر) شہید پولیس اہلکار یاسر حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن گلگت میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں ڈی آئی جی وقاص حسن, ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن, ایس پی لیگل غلام محمد سمیت جی بی پولیس کے آفیسران, جوانوں اور معززین علاقہ و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت شروٹ روانہ کر دی گئی. جہاں پر شہید کے آبائی قبرستان میں پولیس سلامی کے بعد انہیں سپرد خاک کیا جائے گا. ایس پی لیگل غلام محمد پولیس عملہ کے ساتھ شہید کی میت لیکر شروٹ روانہ ہوگئے جہاں وہ شہید کے ورثاء سے بھی ملاقات کریں گے. انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی گلگت کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے. جو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرینگے.